تازہ ترین

Post Top Ad

ہفتہ، 20 اگست، 2022

چوپڑہ کالج کے نئے ٹی آئی سی کے طورپرپروفیسر ڈاکٹر علیم الدین شاہ نے عہدہ سنبھالا

چوپڑہ کالج کے نئے ٹی آئی سی کے طورپرپروفیسر ڈاکٹر علیم الدین شاہ نے عہدہ سنبھالا
 چوپڑہ کالج کے نئے ٹی آئی سی کے طورپرپروفیسر ڈاکٹر علیم الدین شاہ نے عہدہ سنبھالا

 چوپڑہ کالج کے نئے ٹی آئی سی کے طورپرپروفیسر ڈاکٹر علیم الدین شاہ نے عہدہ سنبھالا

    نیوزٹوڈے اردو: چوپڑہ کالج کے نئے ٹی آئی سی (ٹیچرانچارج )کے طورپرمذکورہ کالج کے شعبہ اردو کے صدرپروفیسر ڈاکٹر علیم الدین شاہ کو نامزدکیاگیا ہے۔اس خبرسے اردوداں طبقہ میں خوشی ہے،کیونکہ چوپڑہ کالج کی تاریخ میں پہلی بارکسی اردوداں شخص کوٹی آئی سی (ٹیچرانچارج)کے طورپر نامزد کیاگیا ہے۔یوں توچوپڑہ بلاک کے بیشتر تعلیمی اداروںمیں اردوپڑھنے اور پڑھانے والوں کی تعداد گنی چنی ہے لیکن شعبہ اردو کے صدرپروفیسر ڈاکٹرعلیم الدین شاہ نے اپنی علمی،تعلیمی اور بہتر انتظامی صلاحیتوں سے چوپڑہ کالج میں نمایاں مقام حاصل کیا اوراس بناپر انہیں کالج کے ٹی آئی سی کی ذمہ داری سوپنی گئی ۔

    گزشتہ دنوں پروفیسر موصوف نے عہدہ سنبھالتے ہوئے کالج کے روشن مستقبل اور نظام تعلیم وتعلم کو بہتربنانے میں مصروف ہوگئے ہیں۔ 

    اس سلسلے میں ڈاکٹر علیم الدین شاہ نے کالج انتظامیہ اور سبھی اساتذہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ کالج کا مستقبل بہتر ہوںاور طلبہ وطالبات یہاں سے نمایاںتعلیم حاصل کرسکیں یہی میری اولین ترجیح ہے۔انہوںنے کہاکہ2017 میں بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر اردو ان کی تقرری ہوئی تھی اور16 اگست کو انہوں نے ٹی آئی سی کا عہدہ سنبھالا۔

    پروفیسر ڈاکٹرعلیم الدین شاہ نے مزید بتایا کہ انہوںنے جب 2017 میں چوپڑا کالج میں جوائن کیا تو اس وقت صرف اردو جنرل کورس کی تعلیم دی جاتی تھی اور پورے کالج میں محض دو ہی طالب علم اردو کے تھے۔2018 میں تمام تر مخالفت کے باوجود اردوآنرس کورس کالج میں شروع کیا۔الحمدللہ 2018 میں اردو آنرس کی تمام سیٹ جسے یونیورسٹی سے منظور ملی تھی بھر گئی فی الوقت اردوطلبہ وطالبات کی تعداد آنرس میں 40 اور جنرل میں 50 سے زائد ہے۔ 2022 میں مولانا آزاد نیشنل اوپن یونیورسیٹی کے لرننگ اسٹڈی سنٹرکا قیام عمل میں آیاہے جس میں داخلہ جاری ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ میں نے جب ٹی آئی سی کا چارج سنبھالا تو قادر مطلق سے صرف یہی دعا کی کہ میں ایمانداری،دیانتداری سے کام کروں اور بغض و حرام کاری و ان تمام برے کاموں سے اللہ بچائے جس سے انسان جہنم کا ایندھن بنتا ہو۔ ساتھ ہی یہ بھی دعا کی ہے کہ اے اللہ اس کالج کو بلندی تک پہنچا اور اردو زبان کو اور مزید ترقی دے۔ فی الوقت کالج میںNaac کے کام میں مصروف ہوں اور ان شاءاللہ اس میں کامیابی ملے گی اور ایک نئی تاریخ اس کاج کی لکھی جائے گی۔ٹی آئی سی کی ذمہ داری ملنے کے بعدشعبہ اردو کے صدرپروفیسر ڈاکٹر علیم الدین شاہ کو مختلف حلقوں سے اردوداں ،محبین اردواوران کے چاہنے والے مبارکباد پیش کررہے ہیں۔پروفیسر موصوف سے علاقے کی تعلیمی و ادبی ترقی کے لئے نیک خواہشات پیش کرہے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad